اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ سے پہلے ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی(6 فروری 2026): آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ امید تھی کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک صحتیاب ہو جائیں گے، مگر انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے مزید وقت چاہیے۔

 ٹونی ڈوڈی میڈ کے مطابق فی الحال کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا جا رہا کیونکہ ابتدائی میچوں کے لیے اسکواڈ میں بولرز دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ جوش ہیزل ووڈ سے قبل پیٹ کمنز بھی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں، آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جس کے لیے اسپنر ایڈم زیمپا کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

T20 World Cup 2026 تمام خبریں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں