ملتان: حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 703 عیں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، اندون اور بیرون ملک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، مخدوم شاہ محمود قریشی مزار کوغسل دیکر3 روزہ عرس کا آغاز کرینگے۔
- Advertisement -
عرس میں شرکت کے لیے ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد جاری ہے جبکہ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے18 رکنی وفد ملتان پہنچ گیا ہے۔
حضرت شاہ رکن عالم کے 3 روزہ عرس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، 2200 پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہے جبکہ قلوہ کہنہ قاسم باغ پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ ساتھ 15 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب گئے ہیں ۔