پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کا لندن میں روڈ شو کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 7 دسمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کو بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئیں ہیں اور ان نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔
اس لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے اور لندن کا روڈ شو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔
دوسری جانب سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستانی لیگ عالمی فالوؤنگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔
انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
خیال رہے کہ 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا اور ٹکٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔



