اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کیوں ضروری تھی؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ٹیم نے کم بیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پرخوشی ہے، طویل عرصے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کھیلنا اور فتح پانا بہت اہم تھا، تاریخی فتح کے لئے سب نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز بہت اہمیت کی حامل تھی، دورہ نیوزی لینڈ کے بعد لوگ ناراض تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی خراب رہی ، اس لئے یہ جیت ضروری تھی، پوری ٹیم نے مشکل حالات میں کم بیک کیا، جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز ایک ایسا موقع ہے جس میں کھلاڑی تیار ہوتے ہیں، گذشتہ ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں لوئر آرڈر اورباؤلرز نےاپنی کارکردگی بہتر کی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دباؤ اس وقت آتا ہے جب اہداف حاصل نہ کرسکیں، انگلینڈ میں جیت ہمارے ہاتھ میں تھی لیکن میچ ہاتھوں سےنکل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نےجنوبی افریقہ کوٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی اپنی سر زمین پر18سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ،اس سے قبل پاکستان نے2003میں ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں