تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

افغانستان کے نامزد وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کا بڑا اعلان

کابل : افغانستان کے نامزد وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے امریکا اور سابق حکومت کیساتھ کام کرنیوالے ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملک چھوڑنے والے وطن واپس لوٹیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے نامزدوزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا اور سابق حکومت کیساتھ کام کرنیوالےملازمین کیلئےعام معافی کااعلان کردیا۔

نامزدافغان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑنےوالےوطن واپس لوٹیں،انکی حفاظت کی ضمانت دیتا ہوں، سابق ملازمین واپس آکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ملاحسن اخوند نے مزید کہا کہ سفارتخانے،سفارتکارودیگرکی حفاظت کی بھی ذمہ داری لیتےہیں ، خطے کےممالک ،عالمی برادری سے مثبت ،مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، تاریخی کامیابی کےلئے ہم نے بڑے پیمانے پر جانی ومالی قربانی دی۔

خیال رہے افغان طالبان نے عارضی حکومت تشکیل دیتے ہوئے وزرا اور کابینہ اراکین کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سربراہ محمد احسن اخوند کو منتخب کیا گیا تھا۔

ملاعبد الغنی برادر کو معاون سرپرست ریاست اور وزرا کا عہدہ دیا گیا ہے، اسی طرح مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع، سراج حقانی کو وزیرداخلہ تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -