اسلام آباد: ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے چھاپے مارکروفاقی دارلحکومت کے دو بڑے ہوٹلوں، بیکریوں اور متعدد آوٹ لیٹس کے کچن اوراسٹورزکوسیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار عیسانی کی قیادت میں انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی کنٹین سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔
اسلامک یونیورسٹی گرلز اور بوائز بلاک کی تین کنٹینوں کو ناقص صفائی پرسیل کردیا گیا۔
انتظامیہ نے اسلام آباد میریٹ اور اسلام آباد ہوٹل پربھی چھاپہ مارا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کچن، بیکری اور اشیائے خوردونوش کے اسٹورزسیل کردیے۔
اسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ایف ایٹ اور جی نائن کراچی کمپنی میں شکارپوری سوئٹس اینڈ بیکرز، تہذیب بیکرز، بسمہ اللہ ریسٹورنٹ اور سموسہ شاپ پر چھاپے مارے اور ناقص صفائی اور ملازمین کی ویکسینیشن نہ ہونے پرچارلاکه روپے جرمانہ کیا جبکہ متعدد جگہوں سے کھانے کے نمونے لے کرلیبارٹری بهیجوا دئیے گئے۔