The news is by your side.

Advertisement

‏’صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں’‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈز فراہم کر ‏رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وفد نے ملاقات کی جس ‏میں فوادچوہدری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ درست عدالتی رپورٹنگ کے بغیر عدلیہ کا وقار اور عوام ‏کےحقوق کاتحفظ ممکن نہیں، عدلیہ کوریج کرنے والےصحافی ذمہ دارانہ صحافت کےفروغ میں کرداراداکریں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام سب پر لازم ہے جن خبروں پرعدلیہ نوٹس لیتی ہے ان خبروں کا مستند ہونا ضروری ‏ہے قانونی صحافت میں صحافت اور قانون دونوں شامل ہوتےہیں عدلیہ کی کوریج کرنےوالےصحافیوں کی تربیت ‏ضروری ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت صحافتی تنظیموں کیساتھ مل کرلائحہ عمل مرتب کرے گی صحافیوں کو ‏ترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈز فراہم کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پہنچے اور چیئرمین سینیٹ ‏کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر اظہارتعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور رنج کی گھڑی میں لواحقین کے ‏غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں