پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ملک بھر کے وکلا کو صحت کارڈ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے وکلا کو صحت کارڈ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر بابراعوان سے ہائیکورٹ بارپنڈی کے وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت ہائیکورٹ بارراولپنڈی کےصدرعبدالرزاق ایڈووکیٹ نےکی۔

ملاقات میں بابراعوان نے کہا کہ صحت کارڈ پر ہر وکیل اور اس کا خاندان سالانہ 10لاکھ تک علاج کرا سکتا ہے مفت علاج کی یہ سہولت یورپ اورامریکامیں بھی حاصل نہیں۔

بابراعوان نے کہا کہ حکومت کا اقدام ملک کو فلاحی ریاست بنانےکی طرف اہم قدم ہے وکلا کی عزت وتکریم اوردیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی بار میری اپنی بار ہے جس سے میری جذباتی وابستگی ہے ہم نےوکلا کو صحت کارڈکا اجرا ہائیکورٹ بار راولپنڈی سے کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں