صحت کی مفت سہولیات : وزیراعظم عمران خان کل ہیلتھ انشورنس پالیسی کا افتتاح کریں گے -
The news is by your side.

Advertisement

صحت کی مفت سہولیات : وزیراعظم عمران خان کل ہیلتھ انشورنس پالیسی کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : حکومت نے پہلی بار عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز کل سے ہوگا، وزیراعظم عمران خان کل پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کے تحت وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز کل سے ہوگا۔

ا س حوالے سے وزیراعظم عمران خان کل سہہ پہر3بجے پروگرام کا افتتاح کریں گے، ذرائع کے مطابق ہیلتھ انشورنس پالیسی کے تحت صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا اس کارڈ کے ذریعے مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ُ صحت کی بہترین سہولیات کیلئے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے تک کا علاج کرواسکے گا؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈرکو7لاکھ 20ہزاروپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، مریض کو کارڈ کے ذریعے150سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں