ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

ہیلتھ رسک الاوٗنس کی عدم ادائیگی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہرٹال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے ہیلتھ رسک الاوٗنس کی عدم ادائیگی پر 15 فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا، ڈاوٗ یونیورسٹی ملازمین نے ویکسینیشن مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ہیلتھ ملازمین نے رسک الاوٗنس کی عدم ادائیگی پر کراچی پریس کلب پر ہڑتال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پڑتال جاری رہے گی، مطالبات میں ہیلتھ رسک الاوٗنس کی مستقلی، سروس اسٹرکچر اور شہدا پیکج شامل ہے۔

جی ایچ اے نے کہا کہ کووڈ ورکرز کی منتقلی اور نرسوں کی رکرومنٹ بھی مطالبات کا حصہ ہیں اور، اب مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلیٰ ہاوٗس کی جانب مارچ کریں گے۔

دوسری جانب ڈاوٗ یونیورسٹی ملازمین کو بھی ہیلتھ رسک الاوٗنس کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر ملازمین نے کرونا ویکسینیشن مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے الاوٗنس ادا نہ کیا تو احتجاج ہوگا، ہیلتھ رسک الاوٗنس صرف من پسند افراد کو دیا جارہا ہے۔

ڈاوٗ یونیورسٹی ملازمین کا کہنا ہے کہ الاوٗنس احکامات کے مطابق تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں