تازہ ترین

صحت مند زندگی کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے نیند ضروری ہے؟

دنیا بھر کے سائنسی اور تحقیقی ماہرین ابھی تک انسان کی اہم چیزوں میں سے ایک نیند کے بارے میں یہ بات دریافت نہیں کرسکے کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمارا جسم سونے پر مجبور ہوتا ہے۔

اب تک انسان کی نیند کے حوالے سے مختلف مطالعے کیے گئے، جس میں ماہرین نے روزانہ کتنے گھنٹے نیند ضروری ہے اور نہ سونے کے نقصانات تلاش کیے ہیں۔

سعودی ڈاکٹر عبدالہادی نے نیند کے حوالے سے ہونے والے سوالات کا تفصیلی جواب دیا اور کئی مفید باتیں بھی بیان کیں۔

انہوں نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے نیند بہت ضروری ہے کیونکہ انسان جب سوتا ہے تو اُس کے جسم میں نئے ہارمونز کی افزائش ہوتی ہے اور وہ متوازن رہتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالہادی نے بتایا کہ جسمانی طاقت کو بڑھانے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے نیند ضروری ہے جبکہ اس سے مدافعتی نظام بھی متحرک ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: وقت پر نیند آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: کیا نیند کی کمی بھی کرونا کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے؟ تحقیق میں خوفناک انکشاف

نیند کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اس کے دوران سارے دن میں حاصل ہونے والی معلومات کو ذہن ترتیب دیتا ہے، مفید معلومات جمع کر کے غیر ضروری باتوں کو حذف کردیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’نیند کی کمی سے کمزوری اور تھکاوٹ جیسی شکایات پیش آتی ہیں، اگر ایک دن دورانیہ پورا نہ کیا جائے تو اگلے روز اانسان کا جسم نیند کا زیادہ تقاضہ کرتا ہے، جو جمائی کی صورت میں سامنے آتا ہے‘۔

ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا کہ ’نیند کی کمی سے یادداشت کمزور ہوجاتی ہے جبکہ چڑ چڑا پن، مایوسی اور دیگر منفی چیزیں مزاج میں شامل ہوجاتی ہیں‘۔

نیند کی کمی کی وجوہات

اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کوئی بیماری، عادت، کوئی مخصوص طرز عمل یا پھر زندگی میں رونما ہونے والے واقعات بھی اس کی وجہ ہو سکتے ہیں۔

صحت مند نیند کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

رات کے وقت جلد بستر پر لیٹنا، ایک مخصوص وقت کے بعد خود کو سونے کے لیے تیار کرنا، اس سے دماغ کو نیند کا پیغام پہنچتا ہے اور خلیات بھی تیار ہوجاتے ہیں۔

سونے کا معیاری دورانیہ

نوجوانوں کے لیے آٹھ سے دس گھنٹے دورانیہ بڑھنا یا کم ہونا مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا نوجوان مخصوص نیند کے گھنٹوں کو جان لیں۔ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔

 ماہرین کے مطابق 14 سے 17 سال کی درمیانی عمر نوجوانوں کو روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے سونا ضروری ہے، تاہم سات گھنٹوں سے کم نہیں سونا چاہیے۔ اسی طرح 18 اور 25 سال کے درمیان عمر والے افراد کو سات سے نو گھنٹے سونے کی ضرور ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عبدالہادی کے مطابق 11 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے  میں بہترین نیند 9 گھنٹے ہے۔

Comments

- Advertisement -