The news is by your side.

Advertisement

لاہورکے متوقع میئرکی اہلیت سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظور، نوٹس جاری

لاہور: ہائیکورٹ نے لاہورکے میئر کا انتخاب رکوانے کے لیے درخواست پرالیکشن کمیشن اورمسلم لیگ ن کے میئرشپ کے متوقع امیدوارخواجہ احمد حسان کو اکتیس مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ احمد حسان مسلم لیگ ن کے میئرکے متوقع امیدوارہیں اور خواجہ احمد حسان کے بلدیاتی انتخاب لڑنے کی اہلیت کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جب تک خواجہ حسان کی انتخاب لڑنے کی اہلیت کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا کہ وہ بلدیاتی انتخاب لڑنے کے لیے اہل ہیں یا نہیں اس وقت تک لاہورکے میئرکا انتخاب روک دیا جائے۔

خواجہ حسان کی اہلیت کے خلاف درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخاب لڑنے سے پہلے ان کے پاس سرکاری عہدہ تھااورقانون کے مطابق سرکاری عہدہ چھوڑنے کے دو سال بعد تک کسی بھی قسم کا الیکشن نہیں لڑا جا سکتا لہذا عدالت خواجہ حسان کو نااہل قراردے۔

عدالت نے درخواست کوقابل سماعت قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور میئرشپ کے امیدوار خواجہ احمد حسان سے 31 مارچ کو اعتراض کا جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں