site
stats
سندھ

نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیس کی سماعت

کراچی : انسدادہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت میں مقدمہ کے مدعی رینجرز افیسر نے اپنا بیان قلم بند کروایا عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت میں مدعی مقدمہ رینجرز افسر نے اپنا بیان عدالت میں قلم بند کرایا جس پر آئندہ سماعت پر جرح کی جائے گی۔

واضح رہے اس کیس میں گرفتار ملزمان میں فیصل موٹا عبید کے ٹو اور دیگر شامل ہیں ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے ملزمان کو 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا کیس میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

دوسری جانب اسی عدالت میں ائیرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے تفتیشی افسر طارق ایوب عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے انکے وارنٹ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی واضح رہے آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ائیرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزمان میں سرمد صدیقی ،آصف ظہیر اور ندیم عرف برگر شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top