لاہور: ابوظبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں فضائی میزبان کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 میں دوران پرواز فضائی میزبان کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر میڈیکل ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فضائی میزبان مبشر علی کو دوران پرواز دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔
کپتان نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل میڈیکل ٹیم طلب کرلی، طیارہ لینڈ ہوتے ہی میڈیکل ٹیم نے جہاز کے اندر پہنچ کر مبشر علی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔
فضائی میزبان مبشر علی کو لاہور ایئرپورٹ سے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔