جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس: سرتاج عزیز نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

امرتسر: بھارت میں افغانستان سے متعلق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس دوسرے روز بھی جاری ہے‘پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوسرے روز ایشائی ممالک کے وزیر خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ’’بھارت جب چاہے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان بھی افغانستان میں امن و امان خواہ ہے، خطے میں امن کے لیے ہماری کوششں جاری رہیں گی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ ہم خطے میں ہونے والی دہشت گردی کے مخالف جبکہ امن و امان قائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔


پڑھیں: ’’ نواز شریف ٹھیک ہیںِ؟ میرا سلام دیں، مودی، سرتاج عزیز سے ملاقات ‘‘


قبل ازیں سرتاج عزیز کی افغان صدر اور بھارتی مشیرقومی سلامتی اجیت دوول  سے ملاقات  بھی ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم  بھی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہیں، افغان صدر اشرف غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے میں دہشتگردی کےخاتمےکے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان کی تعمیرنوکے لیے پاکستان کی پچاس کروڑ ڈالر امدادکاخیرمقدم کرتےہیں۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے غیر امتیازی سلوک کے باعث پاکستانی وفد نے مودی حکومت کی جانب سے دیے گیے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انڈیا کی جانب سے پاکستان کو اٹاری سرحد پر دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے عمل نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ’’بھارت تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں