ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے متعلق اجلاس کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:‌ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے تقریب میں ابتدائی خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، خطے کی معاشی ترقی اور استحکام افغانستان کے امن سے منسلک ہے۔

افغانستان میں قیام امن اور اقتصادی ترقی کے لیے اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس میں بھارت،چین ، امریکا، روس ، ترکی ، ایران سمیت ستائیس ملکوں کے مندوبین شرکت کریں گے.

اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا افتتاح کل وزیراعظم نوازشریف اورافغان صدراشرف غنی مشترکہ طورپرکریں گے، امریکی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے انعقاد پرخوشی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مقصد افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں کے تعاون سے افغانستان میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔کانفرنس میں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کےمعاملے پربھی غورکیا جائے گا۔

افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، کانفرنس خطے کے ملکوں میں تجارتی اوراقتصادی تعاون بڑھانے میں مددگار ہوگی۔

.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں