تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ماہر امراض قلب کے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق اہم انکشافات

لاہور : ماہر امراض قلب ڈاکٹر عمیر اصغر نے نوازشریف کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ رپورٹ میں جس بیماری کا ذکر کیا گیاوہ انہیں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی عدالت میں پیش میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ماہر امراض قلب ڈاکٹر عمیر اصغر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں جس بیماری کا ذکر کیاگیاوہ انہیں نہیں ہے۔

ڈاکٹرعمیراصغر کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں جس بیماری کا ذکر ہے وہ ٹوکوسوبوسنڈروم ہے، نواز شریف پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجہ سے بیرون ملک گئے لیکن رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے حوالے سے ذکر ہی نہیں کیاگیا۔

ماہر امراض قلب نے مزید کہا کہ ٹوکو سوبو سنڈروم کسی بھی صدمے کی شکل میں ہوسکتا ہے، ٹوکو سوبو سنڈروم خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے اور اس کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔

گذشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں تھیں ، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھاسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انھیں ہر گز سفر نہیں کرنا چاہیے اور ایئرپورٹ،عوامی مقامات پر ہرگز نہ جائیں اور جب تک نواز شریف کی کارنری انجنیو مکمل نہ ہو، اسپتال سے دور نہ جائیں، کورونا اورمختلف امراض کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرات ہیں۔

Comments

- Advertisement -