تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کھانا کیوں کھایا؟ باراتیوں نے مزدوروں کو مرغا بنا دیا

پنجاب کے علاقے چشتیاں میں بن بلائے شادی ہال میں کھانا کھانے پر دو مزدوروں کو باراتیوں نے مرغا بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چشتیاں میں دونوں مزدوروں کو جب کوئی کام نہ ملا تو وہ بھوک مٹانے کے لیے شادی ہال میں داخل ہوئے تھے۔

مزدوروں نے شادی ہال میں کھانا کھایا اس کے بعد باراتیوں کو شبہ ہوا کہ یہ ہمارے رشتہ دار نہیں ہیں۔

باراتیوں نے غریب شہریوں کو مرغا بنانے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور معافی مانگنے کے بعد بھی انہیں برا بھلا کہتے رہے۔

 

ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر عیسیٰ خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

مزدوروں کو مرغا بنانے اور معافی منگوانے پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -