تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

مسجد نبوی ﷺ میں 10 منٹ تک دل کی دھڑکن رکے رہنے کے بعد پاکستانی زندگی کی جانب واپس لوٹ آیا

مسجد نبوی ﷺ میں ایک پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت تک رکی رہی پھر کرشمہ قدرت سے وہ واپس زندگی کی طرف لوٹ آیا۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ روئے ارض پر مسجد الحرام کے بعد دوسرا سب سے مقدس مقام ہے۔ دنیا بھر سے حج اور عمرے کے لیے آنے والے زائرین نبی کریم ﷺ کے روضہ انور پر حاضری اور درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلیے آتے ہیں۔ اس مقدس زمین پر قدرت کے کرشمے بھی نظر آتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

ایسا ہی قدرت کے کرشمے کا ظہور گزشتہ دنوں ہوا جب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف ایک پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

 

مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پر مسجد نبوی ﷺ پہنچے اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی ۔ طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رکھا۔

Comments