جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

دل خراش واقعہ، لڑکی چلتی ٹرین سے دریا میں جاگری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹک میں چوبیس سالہ لڑکی حادثاتی طور پر چلتی ٹرین سے گرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چلتی ٹرین سے نوجوان لڑکی کے گرنے کا اندوہناک واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹک کے شموگا شہر میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی دل خراش کا حادثے کا شکار ہوگئی۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین ٹونگا ندی کا پل عبور کررہی تھی کہ اس دوران سہانا نامی 24 سالہ لڑکی ٹرین کے دروازے پر کھڑی موبائل پر بات کررہی تھی کہ اچانک چلتی ٹرین سے نیچے گرگئی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی منزل ایک کلومیٹر دور رہ گئی تھی لیکن اس سے قبل ہی وہ دریا میں جاگری۔

پولیس نے والدہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرکے سہانا کی تلاش شروع کردی۔

خیال رہے کہ چلتی ٹرین سے مسافروں کے گرنے کے اکثر حادثات کا شکار وہی افراد ہوتے ہیں جو ٹرین کی دروازے پر کھڑے ہوکر سفر کررہے ہوتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہوتا ہے لیکن مسافر ذرا کی تفریح کےلیے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں