تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دل دہلا دینے والا واقعہ، ملبے تلے لوگوں کی چیخ وپکار (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آنے والے خطرناک حادثے نے رونگٹے کھڑے کردیے، واقعے میں 22 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ مدھیا پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیش آیا جہاں قائم ایک جیل کی چھت اچانک گر پڑی، اس حادثے میں جیل کی عمارت کا ایک حصہ گرا جس کی زد میں قیدیوں سمیت تقریباً بائیس افراد آئے جن میں سے دو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ علی الصبح رونما ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز پیش آئے اس حادثے کے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام نے بتایا کہ حادثے کے دوران جیل میں تقریباً 255 قیدی موجود تھے، واقعے کے فوراً بعد متعلقہ اداروں کو مطلاع کیا گیا، ریسکیو آپریشن کے بعد متاثرہ قیدیوں کا علاج جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جیل کی عمارت مخدوش ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -