تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

درجنوں پرندے اچانک گرکر مر گئے، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں ایک درخت کو کاٹنے کے بعد درجنوں پرندے مرگئے اور ان کے گھونسلے تباہ ہوگئے جس کی ویڈیو نے لوگوں کو دل دہلا دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست کیرالا ملاپورم ضلع میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی صارفین کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درخت گرنے کے وقت سینکڑوں پرندے اڑے اور درخت کے گرتے ہی متعدد پرندے اس کی زد میں آکر مر گئے۔

اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس آفیسر پروین کاسوان نے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ہر ایک کو گھر کی ضرورت ہے ہم کتنے ظالم بن سکتے ہیں۔‘


اس منظر نے صارفین کے دلوں کو غمزدہ کردیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انسان کیسے اتنے بے رحم ہوسکتے ہیں۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’وہ اس جگہ کو نہیں چھوڑتے کیونکہ ان کے گھونسلے میں بچے تھے جو اڑ نہیں سکتے تھے یہ بہت ظالمانہ اور مایوس کن عمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ پر ترقیاتی کام جاری تھا جس کی وجہ سے درخت کو کاٹا گیا تھا، دریں اثنا اس واقعے کے بعد کیرالا کے محکمہ جنگلات نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخت کو سرکاری اجازت نامے کے بغیر کاٹا گیا تھا بعدازاں درخت کاٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -