اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

گرمی اور حبس سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: تین ماہ میں گرمی اور حبس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی، شہر میں کئی لاوارث لاشیں بھی ملیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حیدرآباد شہر میں گزشتہ تین ماہ میں پڑنے والی گرمی اور حبس کی وجہ سےجاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 101 ہوگئی ہے، پچھلے تین مہینوں میں سخت گرمی کے دوران 71 لاوارث لاشیں بھی ملیں۔

گرمی سے بچنے کے لیے نہروں میں نہانے والے 25 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، گزشتہ 3 ماہ میں گرمی کے دوران 5 پولیس اہلکار بھی انتقال کرگئے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ لاوارث حالت میں ملنے لاشیں اکثر نشئی افراد کی تھیں جبکہ سول اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی میں گیسٹرو کے سیکڑوں مریض بھی اسپتال لائے گئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بھی قیامت خیز گرمی باعث شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد لاشیں برآمد ہوئی تھیں، ملنے والی اکثر لاشیں نشے کے عادی افراد کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں