جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

وایو طوفان : کل کراچی میں ہیٹ ویو، آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وایو طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں شام کے وقت ہلکی دھند کا راج رہا، کل موسم شدید گرم رہے گا، آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کل موسم شدید گرم رہے گا جبکہ آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

وایو طوفان کے اثرات کے باعث کراچی میں شام کے وقت ہلکی دھند کا راج رہا، گزشتہ روز بھی دن بھر گرمی کے بعد شام کو موسم دھند آلود ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری ریکاڈ کیا گیا، شام کے وقت شہر کا درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ہوا نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے جبکہ کل بروز جمعرات درجہ حرارت42ڈگری تک جاسکتا ہے، اس کے علاوہ14اور15جون کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں،16جون کےبعد موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان وایو ‌‌‌کے اثرات ، کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ

خیال رہے کہ کراچی میں یکم جون سے شدید گرمی کا آغاز ہوا تھا جس کی شدت تاحال برقرار ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 32 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اس دوران طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں