تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو ہوگا، کراچی میں آئندہ ہفتے درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، گرمی کی لہر کل سے شروع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کے دوران شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی، ہیٹ ویو کی لہر شہر میں چھ سے آٹھ روز اثر انداز رہ سکتی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا، واضح رہے کہ شہر میں دو روز سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کی دوران غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ کر نکلے۔

Comments

- Advertisement -