ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

لندن، ہیتھرو ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں آگ، ٹرمینل بند کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں گاڑی کوآگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ہے، احتیاطی تدابیر کے تحت ٹرمینل تھری عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں گاڑی کوآگ لگنے کے واقعے کے بعد چار فائر انجن اور 25 فائر فائٹرز موقع پر پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ٹرمینل تھری عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، ٹرمینلز 1، 2 اور 3 کی مین ٹنل آمد و رفت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

ایئرپورٹ کے قریب سے 2 لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا گیا

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، پروازوں کا شیڈول عارضی طور پر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی، ٹریفک شدید متاثر ہورہا ہے، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں