برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ 100 ملی لیٹر مائع کی حد ختم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن گیا۔
ہیتھرو کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اب اپنے ہینڈ سامان میں دو لیٹر تک کے کنٹینرز میں مائعات یعنی لکوڈ رکھ سکتے ہیں اور لیپ ٹاپ کو پیک کر کے رکھ سکتے ہیں کیونکہ برطانیہ کے مصروف ترین ہوائی اڈے نے جمعہ (23) کو چاروں ٹرمینلز میں نئے سی ٹی سکیورٹی سکینرز کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔
ہوائی اڈے نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر لاگو کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن گیا ہے، جس میں بیگز کو چیک کرنے کے لیے ہائی ریزولوشن 3D امیجنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے مسافروں کو اپنے ہینڈ بیگز سے اشیاء نکالنے یا مائع مصنوعات باہر رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
ہیتھرو کے چیف ایگزیکٹیو تھامس وولڈ بائی نے £1 بلین اپ گریڈ پیکج کے بارے میں کہا کہ "مسافر سیکیورٹی کی تیاری میں کم وقت اور اپنے سفر سے لطف اندوز ہونے میں زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں۔”
سکینرز، جو ایک گھنٹے میں ہزاروں مسافروں کی خدمت کر سکتے ہیں جس سے مسافروں کو حفاظتی چیکنگ کے دوران اپنے سامان سے شیمپو، پانی کی بوتلیں، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ نکالنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
ادھر دبئی نے اسی قسم کی ٹیکنالوجی اختیار کر لی ہے جب کہ ابوظہبی ایئرپورٹ نے ٹرائلز شروع کر دیے ہیں جس کے بعد ایئرپورٹ کو انہیں سیکورٹی اسکینرز سے لیس کر دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


