تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لندن:‌ کرونا وائرس نے باپ بیٹی کی جان لے لی

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے خاندان کو سوگوار کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں واقع ہیتھرو ایئرپورٹ پر تعینات ہونے والے امیگریشن افسر سدھیر شرما کرونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہوئے اور اُن کے گزر جانے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی بیٹی پوجا بھی وائرس سے متاثر ہوکر دم توڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سدھیر شرما کی عمر 61 برس تھی اور وہ ائیرپورٹ کے ٹرمینل نمبر تین پر تعینات تھے، امیگریشن افسر طبیعت ناسازی کے بعد گھر پر ہی تھے جب وہ زیادہ علیل ہوئے تو اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق سدھیر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا اور دورانِ علاج اُن کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: 95 سالہ خاتون جنہوں نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

رپورٹ کے مطابق امیگریشن افسر کی بیٹی پوجا فارمسٹ تھیں جنہیں وائرس والد سے منتقل ہوا اور پھر وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئیں۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سدھیر آخری بار ڈیوٹی پر 7 جنوری کو آئے، وہ دورانِ ملازمت وائرس سے متاثر نہیں ہوئے۔

محکمہ امیگریشن نے سدھیر کی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے اور بہترین شخصیت کے مالک تھے، دورانِ ڈیوٹی وہ تمام ملازمین اور مسافروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے تھے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوجا لندن کے ایسٹ برن ڈسٹرکٹ اسپتال میں فارمسٹ ملازمت کررہی تھیں۔ چند روز قبل انہیں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کے قانون کے تحت سدھیر اور پوجا کی آخری رسومات میں اہل خانہ میں سے کوئی بھی شریک نہیں ہوسکے گا۔  رپورٹ کے مطابق سدھیر شرما کئی سالوں سے متعدد بیماریوں کے باعث علیل رہے جس کی وجہ سے وہ کئی کئی دن ڈیوٹی پر بھی نہیں آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، سوشل میڈیا ٹوٹکے، تین سو افراد ہلاک، 1000 سے زائد کی حالت تشویشناک

یاد رہے کہ اس وقت جن ممالک میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ان میں برطانیہ بھی شامل ہے، جہاں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 759 تک جا پہنچی ہے۔

Comments

- Advertisement -