ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، پارہ معمول سے 6 ڈگری تک بڑھنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی سندھ کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ شدید لہر 3 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں جامشورو، دادو، شہید بے نظیر آباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت تو برقرار رہے گی، تاہم یہاں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

انتظامیہ اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے اور سر ڈھانپ کر رکھا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں