تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت میں بارش کی تباہ کاریاں، کولکتہ کے لئے الرٹ جاری

ممبئی: کولکتہ میں جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ماہ ستمبر میں ریکارڈ بارشوں نے چودہ سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں موجود سمندری طوفان کے باعث کولکتہ مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے، گذشتہ روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث کئی علاقے زیرآب آچکے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہے جبکہ سرکلر ریلوے آپریشن بھی بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چودہ سالوں میں ستمبر میں اتنی بارش نہیں ہوئی، اب تک کولکتہ میں تقریبا 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جو کہ دو ہزار سات کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک اور سمندری طوفان تیار ہے جو کہ مغربی بنگال کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں مزید بارشیں متوقع ہیں، حکام نے صورت حال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں نکاسی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے، پریشان کن بات یہ ہے کہ دریائے ہگلی میں طغیانی آگئی ہے جس کے باعث صورت حال خطرناک ہورہی ہے۔

شدید بارشوں سے کتنا جانی نقصان ہوا، فوری طور پر اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -