تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارت: زوردار دھماکا، 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

نئی دہلی: بھارت میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب کے علاقے ترن تران میں پیش آیا، مذہبی جلوس کے دوران پٹاخوں سے بھرا ٹریکٹر چنگاریوں کی زد میں آگیا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ٹریکٹر میں بھرے پٹاخے پھٹنا شروع ہوگئے، دھماکے کی شدت اور نوعیت اتنی تھی کہ جس کے باعث دو افراد ہلاک اور اطراف میں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ترن تران میں غیر مسلم برادری مذہبی جوش وعقیدت سے اپنا تہوار منارہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔

زوردار دھماکا، شاپنگ مال کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی عمارتیں بھی متاثر

متعلقہ اداروں اور ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی اصل وجہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ہندو برادری اپنے مخصوص تہواروں کے موقع پر خوب آتش بازی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے اور پٹاخوں سے اپنی خوشیاں دوبالا کرتے ہیں، تاہم آتش بازی کے دوران درجنوں افراد کی زخمی ہونے کے واقعات بھی عام ہیں۔

Comments

- Advertisement -