جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں پر واضح کیا ہے کہ مساجد کے اطراف غیر منظم انداز میں گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محکمہ ٹریفک نے شہریوں کویاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ مساجد کے اطراف غلط انداز میں گاڑی کھڑی کرنے پر سو سے ڈیڑھ سو ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمے نے کہا کہ نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد گاڑیاں غیر منظم انداز میں پارک کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ غیر مہذب طریقہ ہے جس سے دوسروں کے راستے کی حق تلفی ہوتی ہے۔

محکمے نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غلط انداز میں گاڑیاں پارک کرکے دوسروں کے حقوق جو پامال نہ کریں ، سڑک کے غلط استعمال سے دوسروں کی حق تلفی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھرنا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں