The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ٹرک سے ہیوی مشینری نیچے گر گئی، 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے غنی چورنگی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کراچی کے علاقے سائٹ غنی چورنگی پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، آج بھی ایک حادثے نے دو افراد کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک پر لے جائے جانے والی ہیوی میشنری اچانک سڑک پر آگری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دلخراش واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ہیوی میشنری کی زد میں آنے والے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ ٹریفک پولیس نے فیکٹری مالک کوطلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی سات تاریخ کو شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے باپ بیٹی کو کچل کر ابدی نیند سلادیاتھا۔

مزید پڑھیں:  کراچی، ناظم آباد میں‌ ٹریفک حادثہ، باپ بیٹی جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والا موٹرسائیکل سوار اور 9 سالہ بچی اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، رشتے میں دونوں باپ بیٹی تھے جبکہ زخمی ہونے والا بچہ مقتول کا بیٹا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں