ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موسلادھار بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے لیے موسم کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

14 سے 16 مارچ کے دوران ان علاقوں میں موسلادھار بارش اور برف باری کا قوی امکان ہے، جس سے انسانی زندگی اور سفری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

گلگت بلتستان: گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ قراقرم ہائی وے سمیت دیامر، داریل، تانگیر، استور اور ہنزہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند اور سفری سرگرمیاں معطل ہو سکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور پھسلن کے باعث برفانی تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کے باعث چترال، سوات، کوہستان اور اسکردو میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

حکام نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سیاحوں اور مقامی آبادی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی راستوں پر احتیاط برتیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں