تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے ، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی : کراچی میں آج سے پیر تک تیز بارش کا امکان ہے ، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہی بارش کے سسٹم کےاثرات نظر آرہے ہیں ، کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا بارش کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا آج سے ہی بارش کے سسٹم کےاثرات نظر آرہے ہیں ، شہرمیں گہرے بادل چھائےہوئےہیں،ہوامعمول سے کم چل رہی ہے، آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کل صبح یا دوپہر تک کراچی میں بادل جم کربرسیں گے، بارش کا سسٹم ڈیپ ڈپریشن سےڈپریشن میں تبدیل ہوا ہے، سسٹم گزشتہ بارش کےسسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔

انھوں نے کہا سندھ میں داخل ہوتے وقت بھی سسٹم میں ہواکا دباؤ نہایت کم ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے سبب تیز بارشوں کا امکان ہے ، سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہے، شہر میں بارشیں 10 سے 11 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

میرپور خاص، تھرپارکر،بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور نوابشاہ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھاربارش شروع ہوچکی ہےجبکہ سکھر، لاڑکانہ، کراچی، نوابشاہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سبی اورنصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب شمالی علاقوں اوربالائی پنجاب میں موسلادھاربارشوں کانیا سلسلہ آج سے شروع ہورہاہے اس دوران برساتی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب طوفانی بارش کےپیش نظر پی ڈی ایم اےسندھ کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی ہے، جس میں میں کہا گیا بارشوں کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی اداروں کونکاسی کیلئےپمپ مہیا کردیےگئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے ، عوام ایمرجنسی کی صورت میں 99332003-021پررابطہ کریں۔

ہدایت نامے میں کہا گی بارشوں کےدوران شہری بوسیدہ ، کمزور عمارتوں سےدوررہیں، درختوں کے نیچے کھڑے رہنے سے گریز کریں، بجلی کے پول اور تاروں کو چھونے سے اجتناب کیاجائے جبکہ بارشوں کےدوران بچوں کو گھر سے نکلنے نہ دیں۔

Comments

- Advertisement -