منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

کراچی میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے ملک میں پوسٹ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے 3 اکتوبر کے دوران  موسلادھار بارش کا امکان ہے اور اس دوران کراچی میں آندھی، جھکڑ چلنے کے ساتھ تیزبارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بالائی علاقوں پر آج رات سے اثرانداز ہونا شروع ہو جائے گا، ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج کچھ میں موجود ہے۔

گزشتہ روز شہر قائد میں ہونے والی بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، ملکی اور غیرملکی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ نہ کرسکی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب ویتنام سے آنے والی کارگو پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی، لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 305 بھی لینڈ کرنے سے قاصر رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں