ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برس پڑی، موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تیز بارش کے ساتھ ہر طرف ٹھنڈی ہواؤں کے بھی ڈیرے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلستان جوہر، کورنگی، اختر کالونی، محمود آباد، منظور کالونی، ملیر، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث کیماڑی کے علاقے جیکسن میں بجلی کے تاروں میں آگ لگ گئی، شکایت کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ بروقت نہ پہنچ سکا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

کراچی کے علاقے صدر میں بارش کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

دوسری جانب ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بھی گہرے بادل چھاگئے اور تیزہوائیں چلنے لگیں ہیں، بیوپاریوں نے جانوروں کو بچانے کے لیے انتظامات شروع کردیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں