site
stats
عالمی خبریں

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف صوبوں میں موسلادھار بارش کے سبب نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا، جب کہ وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگرصوبوں میں موسلادھاربارش کے بعد نظامِ زندگی شدید متاثر ہے جب کہ طلباء کی حفاظت کے پیش نظرتمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں شدید بارش کے بعد متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سول ڈیفنس محکمے کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد نے مدد کے لئے فون کیا جب کہ بارش کے بعد امدادی ٹیمیں پانی نکالنے کے لئے مصروف ہیں۔ پرنس فیصل بن بندراور سول ڈیفنس کے ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل سلیمان العمر ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیراختیارکریں اور جاری کردہ ہدایات کے مطابق کام کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top