The news is by your side.

Advertisement

موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم! کراچی کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے اندرون حصوں میں تیز بارش برسانے والا سسٹم اب نہیں رہا جبکہ کراچی کا مطلع آج جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کہیں کہیں بونداباندی ہوسکتی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت24.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب85فیصد ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ دو روز میں ہونے والی بارش سے کراچی کے رہائشی پھر مشکلات کا شکار ہوگئے، ملیر ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کورنگی کازوے زیر آب آگیا۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے محکمہ ٹریفک نے ملیر ولایت شاہ سے مرتضیٰ چورنگی، بلوچ کالونی سے بروکس چورنگی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

بارش سے ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ تیز، متعدد سڑکیں‌ ٹریفک کیلئے بند

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ قیوم آباد سے کورنگی صنعتی علاقے کو ملانے والا کورنگی کازوے زیر آب ہے جس کے باعث یہ سڑک بھی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں