جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ایک اور طوفانی بارشوں والے مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام اداروں کوپیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کا ایک اور بڑا طاقتور سسٹم آج بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور میرپورخاص سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سسٹم کے باعث کراچی میں آج شام یا رات میں تیزبارش کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

سردارسرفراز نے بتایا کہ مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں بھی تیزبارشیں متوقع ہیں، بلوچستان کےساحلی علاقوں میں بھی تیزبارش ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ جولائی میں اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر معمولی ہے، تمام اداروں کو پیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہیں۔

خیبرپختونخوامیں بارشوں سے حادثا ت نے 27افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد زخمی ہے ۔ سیکڑوں کچے مکانات منہدم ہوگئے اور امدادی سرگرمیوں میں تاخیر سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں