کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دیا، تاہم دوسری طرف تیز بارش میں کے الیکٹرک کا نظام بھی جواب دے گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کھل کر برسی، دوسری طرف بارش کے شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی۔
[bs-quote quote=”تین ہٹی، جہانگیر روڈ، لسبیلہ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، پاپوش نگر، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، اسٹار گیٹ، ماڈل کالونی اور ناظم آباد میں بجلی غائب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
سائٹ ایریا، ناظم آباد کے اطراف، مزارِ قائد، نمائش، طارق روڈ، بہادر آباد، شارع فیصل، زینب مارکیٹ، صدر سمیت کئی علاقوں میں تیز بارش برسی۔
اسٹار گیٹ، شاہ فیصل، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، تین ہٹی، جہانگیر روڈ اور لسبیلہ کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔
دوسری طرف بارش ہوتے ہی بجلی کے غائب ہونے کی روایت بھی برقرار رہی، کراچی کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ کے الیکٹرک کا نظام جواب دے گیا۔
بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، لسبیلہ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، پاپوش نگر میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، اسٹار گیٹ، ماڈل کالونی اور ناظم آباد میں بھی بجلی غائب ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا ہے، متاثرہ علاقوں میں بجلی جلد بحال کر دی جائے گی، کے الیکٹرک کا عملہ درستگی میں مصروف ہے۔
کراچی کے زندہ دل شہری موسمِ سرما کی پہلی بارش کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں، رات گئے لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ہے، کھانے پینے کے شوقین افراد مختلف فوڈ اسٹریٹس پر جمع ہیں۔
صبح بھی شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ ایک کم زور سسٹم ہے، آئندہ ہفتے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے بارش کی نوید سنائی تھی، محکمے کے مطابق بارشوں کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے۔