تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع

صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ضلع میں تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

ٹھٹھہ میں جھرک، سونڈہ، کینجھر اور گجو سمیت دیگر متعدد علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج اور کل شام موسلادھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ ہلکی اور تیزبارشیں ہوں گی جبکہ مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتے کو موجودہ بارش کا سسٹم کمزور ہوجائے گا تاہم 28ستمبر تک بارش کے نئےاسپیل کا امکان ہے، آنے والا اسپیل موجودہ اسپیل سے زیادہ ہیوی ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ناگن چورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں بدترین صورت حال دیکھی گئی۔

Comments