تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں سے بڑی تباہی، 450 افراد جاں بحق ہوئے

کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں پر پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 49 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ضلع ملیر ارو جنوب اور ملیر میں بارہ بارہ افراد شامل ہیں۔

سندھ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 405 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 160 بچے، 154 مرد اور 69 خواتین شامل ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ اموات شکارپور میں 66، خیرپور میں 47، نوشہروفیروز میں 34 ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شکارپور میں 3 مرد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

سندھ میں اب تک 164222 مویشی ہلاک ہوئے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 987 مویشی ہلاک ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاک مویشی خیرپور میں7842، شہید بے نظیرآباد 2270، عمر کوٹ 1393 ہوئے۔

بارشوں سے 6 لاکھ13 ہزار321مکانات جزوی طور پر تباہ، 3لاکھ5ہزار 152مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں34 ہزار 786 مکان جزوی تباہ ہوئے،9ہزار88مکان مکمل تباہ ہوئے۔

شہید بے نظیر آباد میں 65 ہزار234 مکانات مکمل تباہ ہوئے، خیرپورمیں 85 ہزار385 مکانات ابتک جزوی متاثرہوئے۔ طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال سے ڈسٹرک لاڑکانہ میں 80 فیصد مکانات مکمل تباہ ہوئے

سندھ میں 35 لاکھ19ہزار 44 ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں2 لاکھ 49ہزار 436 ایکڑ رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں۔ سب سے زیادہ ٹنڈوالہیار 3 لاکھ 61 ہزار885 ایکڑ رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں۔

طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال سے ڈسٹرک لاڑکانہ میں 90 فیصد فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں۔ سندھ میں 1138 یوسیز،2328.7 روڈ،60 پل،32دکانیں 2 ہوٹل اور 6مساجد متاثر ہوئی۔

شہید بے نظیرآباد میں 222 اسکول سیلاب سے متاثر ہوئے۔ سندھ میں71 لاکھ 43 ہزار 184 خاندان متاثر ہوئے، 39 لاکھ 96 ہزار510 افراد بے گھر ہوئے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 9 ہزار 534 افراد متاثر ہوئے اور سب سے زیادہ نقصان خیر پور میں ہوا۔ ریلیف کیمپ میں سندھ میں سیلابی متاثرین کے لئے 1946 کیمپ لگائے گئے ہیں۔ کیمس میں 44835 مرد، 46163 خواتین اور 66702 بچوں کو پناہ لے رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -