جدہ: طوفانی بارشوں اور ریت کے طوفانوں نے سعودی عرب میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا کردی ہے، کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے ، اسکول بند اور حدِنگاہ انتہائی کام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی اور مغربی علاقے گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارشوں کی زد پر ہیں جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں گرد کے طوفان عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
Flooding in #Madinah on Monday caused chaos on the roads. In the north-west of #SaudiArabia, the Civil Defense (@SaudiDCD) said it rescued 65 people in Tabuk and Al-Jouf and 37 people west of Duba. (Video supplied)https://t.co/M7zAkZcGHb pic.twitter.com/oEkMpRfksT
— Arab News (@arabnews) January 28, 2019
عرب میڈیا کے مطابق تبوک، الجوف اورعرار میں سیلاب کے سبب اسکول بند کردیے گئے ہیں، ریاض میں بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے۔
سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ ، شمالی سرحدی علاقے، ہیل ، تبوک ، قاسم، مدینہ اور مشرقی صوبے عصیر، جازان اور اور الجوف میں موسم کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان خطرے میں مت ڈالیں اور دیہاتوں اور خطرناک علاقوں کا رخ ہر گز نہ کریں۔
شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ فلائٹ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ممکنہ تاخیر اور منسوخی کی بابت پہلے سے معلوم کرلیں۔
Passengers using @KAIAirport in #Jeddah are advised to check their flights for cancelations and delays. Rain, strong winds and dust are forecast by @PmeMediacen to continue. Flooding seen here in #Madinah has caused chaos for motorists (Video supplied)https://t.co/M7zAkZcGHb pic.twitter.com/dkJDrl2RWZ
— Arab News (@arabnews) January 28, 2019
سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اب تک تبوک اورالجوف میں 65 افراد کو ہنگامی صورتحال میں بچایا جاچکا ہے جبکہ دوبا میں 37 افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی گئی ہے۔ عوام کو ڈرائیونگ کے دوران حد درجہ محتاط رہنے کی ہدایت کیا جارہی ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مکہ میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جدہ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔