جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ تیز بارش کے باعث پہاڑی مقامات پرسڑکیں آبشار کا منظر پیش کرنے لگیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، فُجیرہ کے علاقوں میں پہاڑوں سے پتھر گرنے سے سڑک بند ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس حوالے سے اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ نوکریاں

گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی، اس مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں