The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ چھوٹے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے، کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ متعدد شدید متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کے پی کے شہر شانگلہ اور سوات میں2 ،2، تورغر، بونیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے13مویشی ہلاک اور 76گھروں کو نقصان پہنچا، 7 گھر مکمل منہدم جبکہ 69 گھر جزوی متاثر ہوئے۔

سندھ بھر میں مون سون بارشوں میں 80 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے ندیوں میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے قراقرم ہائی وے شانگ اور دیگر مقامات سے بلاک ہوگئی تھی، بارشوں سے اباسین خطے میں بھی معمولات زندگی متاثر ہوئے اور علاقے میں 8 گھنٹے سے زائد وقت تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔

اے ڈی سی مانسہرہ مقبول حسین نے بتایا تھا کہ مانسہرہ ۔ ناران روڈ سمیت ضلع کی کئی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات سے بلاک ہوگئی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں