تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لندن میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، اسپتال زیر آب، بجلی کی فراہمی معطل

لندن : برطانوی دارالحکومت میں ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی منجمد کردیا، بارش کا پانی اسپتال میں داخل ہوگیا جب کہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث برطانوی دارالحکومت لندن کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کا پانی اسپتالوں میں بھی داخل ہوگیا۔

مشرقی لندن کے وپس کراس اسپتال میں پانی داخل ہونے کے باعث 100 سے زائد مریضوں کو اسپتال سے منتقل کردیا گیا جب کہ ارجنٹ کئیر کے مریضوں کو متبادل اسپتالوں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ لندن میں ایک ہزار سے زیادہ ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جس کے بعد تہہ خانوں اور سڑکوں پر پھنسی گاڑیوں سے متعدد لوگوں کو بحفاظت نکالا۔

شدید بارشوں کے بعد میٹروپولیٹن آفس نے بارشوں اور طوفان کی مزید د وارننگ جاری کردیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بارش سے متاثرہ شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ایمرجنسی سروسز کا شکر گزار ہوں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت لندن کے علاقے بارکنگ میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -