The news is by your side.

Advertisement

طوفانی بارشیں ، پی آئی اے نے گوادر کے لیے پروازیں منسوخ کردیں

کراچی : پی آئی اے نے طوفانی بارشوں کے باعث گوادرکے لیے پروازیں منسوخ کردیں ، کراچی سے گوادر کے لیے یومیہ 3 پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے نے گوادرکے لیے پروازیں منسوخ کردیں ، پی آئی اےنے48گھنٹےکےلیےپروازیں منسوخ کی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے گوادر کے لیے یومیہ 3 پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کےساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ہے، گوادر اولڈ ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور شہر میں جمع پانی سے مقامی ‏آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوسٹل ہائی وےپسنی، سوربندر، نگور اور جیوانی میں ریسکیو آپریشن کیا گیا اور اس دوران خوراک ‏کے ساتھ رہائش بھی فراہم کی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈزجیوانی، پشوکان اور گوادر میں پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ ماہی گیروں کی ‏کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کی جا رہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں