The news is by your side.

Advertisement

کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل

اسلام آباد: کوروناویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل کردی گئی جس میں ویکسین کی 66 لاکھ خوراکیں ہیں۔

ذرایع وزارت صحت کے مطابق کوروناویکسین کی 66لاکھ ڈوز اسلام آبادلائی گئی ہیں، ویکسین چین اور امریکا سے پاکستان منتقل کی گئی ہے، چین سے سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوزلائی گئی ہیں، 30 لاکھ سائینوویک ڈوز چینی حکومت کا پاکستان کوتحفہ ہے، چین سے30لاکھ ویکسین ڈوز پی آئی اے کے ذریعے لائی گئی۔

‘کوویکس سے36لاکھ کوروناویکسین ڈوز کی کھیپ موصول ہوئی، کوویکس کی جانب سے پاکستان کوفائزرویکسین فراہم کی گئی ہے، کوویکس کی ویکسین کھیپ غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچی ہے’۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ 66لاکھ کورونا ویکسین ڈوز ای پی آئی کے مرکزی ویئرہاؤس منتقل کردی گئیں، فائزر اور کوروناویک ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہوگی، وفاقی حکومت صوبوں سے ویکسین کی ڈیمانڈلسٹ طلب کرےگی، 14کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان لائی گئی 10کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوزخریدی گئی ہیں، پاکستان کو 3کروڑ80لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ اور تحفہ ملی ہیں۔

کوویکس سے پاکستان کو 3کروڑ کورونا ویکسین ڈوز عطیہ ملی ہیں، چین پاکستان کو 80لاکھ کوروناویکسین ڈوزتحفہ دے چکا ہے، کوویکس سے پاکستان کو فائزر، آسٹرازنیکا، موڈرنا اور سائینوفام ویکسین ملی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں