تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دنیا کے متعدد ممالک میں شدید سردی، 125 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکہ، ایشیااوریورپ کے مختلف ممالک سردی کی شدید لہراوربرفباری کی لپیٹ میں ہیں، امریکہ میں اب تک پینتیس اورمشرقی ایشیائی ممالک میں سردموسم سے نوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا کےمختلف ملکوں میں موسم سخت تیور دکھا رہا ہے، تائیوان میں سردی کا چوالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تائپے میں چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا تو چین، جاپان، ہانگ کانگ میں بھی سردی نے معمولات زندگی منجمد کردئیے۔

جنوبی کوریا میں بھی خراب موسم کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر مشرقی امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے بعد معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن ہیں تاہم پوری طرح بحال ہونے میں کئی روز لگ سکتےہیں۔

امریکی حکومت کے دفاتراورواشنگٹن میں تعلیمی ادارے پیرتک بند رہے جبکہ دفاترمنگل کوبھی بند رہیں گے۔

امریکہ میں سردی کی اس شدید لہرکے سبب اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایشیائی ممالک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نوے سے زیادہ ہوچکی ہے۔

سڑکوں،گلیوں اورگھروں کےباہرسےبرف ہٹانےکاکام جاری ہے۔ واشنگٹن، بالٹی مور، نیویارک اورفیلاڈیلفیا میں ریل سروس جزوی طورپربحال ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -